ٹورانٹو (بدر منیر چوہدری) پاکستانی کینیڈین ذیشان حامد کینیڈا کے شہر ملٹن سے اونٹاریو پارلیمنٹ کا ضمنی الیکشن جیت گئے۔ ذیشان حامد کو صوبے کی برسرِ اقتدار پروگریسو کنزرویٹو پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ انہوں نے اپنے مدمقابل اونٹاریو لبرل پارٹی کے امیدوار گیلن نیڈو حارث کو 2407ووٹوں سے شکست دی۔ ملٹن شہر میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 98ہزار 785 ہے اور ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ 28فیصد رہا۔ ذیشان حامد نے 12ہزار 880ووٹ حاصل کیے، اس حلقے میں پاکستانی کمیونٹی کافی سرگرم رہی، ذیشان حامد کی کامیابی کے اعلان پر اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ حلقے میں پہنچے اور انہیں مبارکباد دی۔ ذیشان حامد ملٹن شہر سے تین بار کونسلر رہ چکے ہیں، انہوں نے اپنی کامیابی پر ووٹروں اور کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔