• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش چینل پر کشتی حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر 3 افراد گرفتار

لندن(پی اے ) برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بتایا ہے کہ انگلش چینل پر 5افراد کی ہلاکت پر3افراد کوگرفتار کرلیا گیاہے،ان لوگوں کو غیرقانونی تارکین وطن کو برطانیہ میں داخل ہونے میں مدد دینے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے ،چینل کراس کرنے کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں ہلاک ہونے والے 5 افراد میں ایک 7 سالہ لڑکی بھی شامل تھی ،حادثے کے وقت کشتی پر 112 افراد سوار تھے ،پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے لوگوں میں 22 اور19 سال عمر کے 2 سوڈانی نوجوان اور ایک 22 سالہ جنوبی سوڈان کا باشندہ شامل ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے ان لوگوں کو منگل کی رات این سی اے اور امیگریشن انفورسمنٹ افسران نے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ افسران نے ان لوگوں سے کینٹ تھانے میں ابتدائی پوچھ گچھ مکمل کرلی ہے اور اگلے دنوں میں مزید پوچھ گچھ کی جائے گی ۔ منگل کی صبح کشتی میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی تھی پولیس اس کشتی سے پانی میں اترجانے والے لوگوں کو تلاش کررہی ہے ۔یہ ان متعدد چھوٹی کشتیوں میں شامل تھی فرانس سے مقامی وقت کے مطابق 03:00 بجے روانہ ہوئی تھی کشتی کی روانگی کے وقت موسم خوشگوار تھا ،کشتی کو مشکلات میں دیکھ کر فرانس کے ریجنل پریفیکٹ جیکیز بیلانٹ نے بتایا کہ Abeille نارمنڈی گشتی کشتی نے فوری طورپر کشتی پر سوار لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کی ،ان لوگوں کو ساحل پر پہنچایا گیا تو بہت سےلوگ بیہوش ہوچکے تھے اوربہت ہی مشکل میں تھے ، گشتی کشتی پر 6 افراد کو ساحل پر لاپہنچانے سے پہلے طبی امداد بہم پہنچائی گئی لیکن 55 افرادنے کشتی سے اترنے سے انکار کردیا یہ لوگ منگل کو ڈاور پہنچنے والے بڑی تعداد میں مانگرنٹس میں شامل تھے۔ این سی اے کا کہناہے کہ مسافروں سے پوچھ گچھ مکمل کرلی گئی ہے ،گرفتاری کے بعد بات چیت کرتے ہوئے این سی اے کے ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کریگ ٹرنر نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے اس گروہ کی پشت پر موجود لوگوں کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔،انھوں نے کہا کہ اس المناک حادثے سے ایک دفعہ پھر کرمنل گینگز کی جانب سے لوگوں کی اسمگلنگ کے سنگین نتائج کا پتہ چلتاہے انھوں نے کہا کہ ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ تعاون سے شواہد اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اس کے ذمہ داروں کا پتہ چلایاجاسکے او ر انھیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجاسکے ،یہ حادثہ برطانوی پارلیمنٹ سے روانڈا بل کی منظوری کے چند گھنٹے بعد ہی ہوا ہے ۔ اس قانون کا مقصد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے پہنچنے والے غیر قانو نی تارکین وطن کو روانڈا بھیجا جاسکے گا برطانوی حکومت کا خیال ہے کہ اس سے غیر قانونی تارکین کی آمد کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ 

یورپ سے سے مزید