• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجوری ہائٹس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، گورنر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شاہراہ فیصل کے اطراف کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کریں گےگورنر ہاؤ س میں موٹر سائیکلز اور امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ گورنر انیشیٹیو کے تحت روزگار اسکیم شروع کرنے جا رہے۔ وزیراعظم کے ساتھ تاجروں سے ملاقات ہوئی،ان کے مسائل وزیراعظم صا حب کو دیئے، مقصد صرف یہ ہے کہ ملک اور صوبہ ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کی عمارتیں دیکھ وہاں کی ترقی کا اندازہ لگایا جاتا ہے،شاہراہ فیصل کے اطراف کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رات دن دل سے کوشش کی ہے کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں،بیرونی طاقتیں ملک کی ترقی کبھی نہیں چاہیں گی۔انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت معاشی دہشت گردی کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں،بیرونی سرمایہ کاری تمام سازشوں کا جواب دینے کے لیے کافی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ تجوری ہائٹس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید