مظفرآباد (اے پی پی)خواجہ اعجاز احمد ایڈیشنل پرنسپل اسٹاف آفیسر وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ جریدہ اول کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تبادلہ جات تعیناتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کے بعد انتظامی مفاد کے پیش نظر خواجہ اعجاز احمد آفیسر آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس بی ایس۔19 حال سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کر کے ایڈیشنل پرنسپل اسٹاف آفیسر بی ایس۔ 19 وزیراعظم سیکرٹریٹ تعینات کیے جانے کی منظوری دیدی گئی ہے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔