کراچی(پی پی آئی)تحریک انصاف کوایک بارپھرکراچی میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی بلوچ نے کہاکہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں 6مئی کو نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے 5 مئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنا تھا ،پی پی آئی کے مطابق ڈی سی ایسٹ نے دوسری بار پھر جلسے کی اجازت سے انکار کردیا،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جلسے کا انعقاد کیا جانا تھا ، پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے نئی تاریخ پر غور شروع کردیا۔پی ٹی آئی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات علی بلوچ کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو عدالت سے امید ہے ،پی ٹی آئی کی درخواست پر 6مئی کو عدالت میں سماعت ہے، عدالتی فیصلے کی روشنی میں 6مئی کو نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔