• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بیجنگ پنجاب کلین ایئر‘ مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چین اور پنجاب نے اسموگ کے خاتمے اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ’بیجنگ پنجاب کلین ایئر‘ مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیجنگ میں وزارت ایکالوجی اینڈ انوائرمنٹ کے وزیر سے ملاقات کی، مریم نواز نے کہا پنجاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے چین کاجدید انوائرمنٹ ماڈل اپنانا چاہتے ہیں۔

پنجاب میں بڑے پیمانے پر شجر کاری اور جنگلات کی بحالی کے منصوبے شروع کیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاؤ (Liu Jianchao) سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، لوکل گورننس اور دیہی ترقی کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں بیجنگ میں خصوصی ظہرانہ بھی دیا گیا، اس موقع پر مریم نواز نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنا انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین (Ms. Sun Haiyan) اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید