ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شہری اور معاشی حقوق کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ خواتین، اقلیتوں، بزرگوں، مہاجرین اور بےگھر افراد کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔
چیئرپرسن ایچ آر سی پی اسد اقبال بٹ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2024 میں پاکستان میں اظہار رائے اور پُرامن اجتماع کے حقوق شدید دباؤ میں رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سخت قوانین اور پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں۔ اختلاف رائے کی گنجائش کو مزید محدود کردیا گیا ہے، کمزور کارکنوں اور کسانوں کو روزگار میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انسانی حقوق کے دن کے موقع پر پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے ریاست پر زور دیا ہے کہ وہ آئین میں درج بنیادی حقوق کی پاسداری کرے جن میں اظہار رائے، پُرامن اجتماع کے حقوق وغیرہ شامل ہیں۔