امریکا نے پاکستان کو ایف آئی اے اور نیشنل فارنزک ایجنسی کو جدید تقاضوں کے مطابق فعال کرنے میں معاونت کی یقین دہانی کروادی۔
امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
قائم مقام امریکی سفیر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز اہل کاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
پاکستان میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر جدید ترین ادارہ بنانا چاہتے ہیں، قانون نافذ کرنے والےاداروں کی استعدادِ کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔