• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب کینال کی بحالی یا تعمیرنو، کراچی واٹر کارپوریشن کا بورڈ اجلاس آج طلب

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے نو تشکیل شدہ بورڈ کا چوتھا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا جس کی صدارت چیئرمین و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کریں گے اجلاس جو تین بجے سہ پہر واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس شاہراہ فیصل کار ساز میں ہو گا ایجنڈے میں اہم پوا ئنٹ کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی حب کینال کی بحالی یا پھر نئے سرے سے تعمیر کا فیصلہ کیا جائے گا واضح رہے اس وقت حب کینال بوسیدہ اور جگہ جگہ سے رساو کے باعث اس کا پچاس فی صد پانی کراچی پہنچنے سے پہلے ہی ضائع ہو جاتا ہے اس طرح سو ایم جی ڈی میں سے بمشکل پچاسایم جی ڈی ہی پہنچ پاتا ہےاس نہر کو حکومتی فنڈ سے تعمیر کئے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے کیونکہ پبلک پرائیویٹ پار ٹنر شپ کے ذریعے اس کی تعمیر میں کمپنیوں نے ماضی میں کسی خاص دلچسپی کا اظہارنہیں کیا ہےاجلاس کے دیگر ایجنڈے کے ساتھ واٹر کارپوریشن میں پرائیویٹ سیکٹر سے ریفارم مینیجرز کی تقرری کی رپورٹ بھی ایچ آر کمیٹی کی جانب سے پیش کی جائے گی واٹر کارپوریشن کے مطابق بورڈ کے تمام 13 ارکان کو اطلاع کر دی گئی ہے اور انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ میئر کے علاوہ 13 رکنی بورڈ میں کوئی ایک بھی منتخب نمائندہ شامل نہیں ہے6سرکاری ارکان میں تین صوبائی محکموں کے سیکرٹری،کمشنر اور دو اداروں کے ڈی جی اور ایم ڈی شامل ہیں بقیہ سات ارکان پرائیویٹ ہیں ان میں ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں ان کے اور بعض دیگر ارکان کے بارے بتایا جاتا کہ وہ دیگر اداروں کے بورڈ ز میں بھی شامل ہیں اس طرح اپنی مصروفیات کے باعث واٹر بورڈ کے معاملات میں اپنا بھر پور ان پٹ نہیں دے پاتے ماضی کے بورڈز ممبران میں ارکان اسمبلی ،ٹاون چیئرمین اور دیگر منتخب بلدیاتی نمائندے بھی شامل ہوتے تھے کیونکہ ان سے زیادہ شہر کے معاملات کو کوئی بہتر نہیں سمجھتا لیکن یہ پہلا بورڈ ہے جس میں میئر کے علاوہ کوئی منتخب نمائندہ نہیں ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید