• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کے سکھر سینٹر میں ضلع کے 68 اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کی تربیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے روہڑی سکھر میں قائم سینٹر فار انٹرپرینیورشپ ، مینجمنٹ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز (سی ای ایم سی ٹی) نے دور افتادہ علاقوں میں فروغ تعلیم و ہنر سکھانے کے اپنے مقصد کے تحت سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایس ای ایف) کے تعاون سے ضلع سکھر کے 68اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کیلئے 2مئی سے 6 مئی تک پانچ روزہ تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کے وژن کو مد نظر رکھتے ہوئے معیار تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تربیتی یونٹ نے اسکول پارٹنرز، ہیڈ ٹیچرز اور دیگر اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے بھرپور کوششیں کیں۔ ہیڈ ٹیچرز ٹریننگ میں تمام ضروری تصورات کا احاطہ کیا گیا جس میں اسکول گورننس، اکیڈمکس اور ایڈمنسٹریٹو مینجمنٹ کی بہترین ٹریننگ شامل تھی ۔ تربیتی سیشن میں جدید ترین موضوعات جیسے کی ڈیجیٹل لرننگ پاتھ ویز اور سوشل ایموشنل ویلبینگ کو بھی شامل کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام ضلع کے 68 اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کے لیے ایک بہت اہم اور موثر قدم ہے، ہمارا مقصد ہے کہ یہ تربیتی پروگرام ان ٹیچرز کو نئے تربیتی اور تعلیمی تراکیب سے آگاہ کرے تاکہ وہ اپنے طلباء کو بہترین ممکنہ تعلیم فراہم کرسکیں، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ پروگرام ان ٹیچرز کیلئے معیاری تعلیمی تجربے فراہم کرے گا اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید