کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے سے سائبر کرائم ونگ کو علیحدہ کر کے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کا گزٹ جاری ہونے کے بعد سائبر کرائم ونگ میں تعینات دو اہم افسران کا تبادلہ کر دیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز سائبر کرائم ونگ ساؤتھ ڈاکٹر محمد فاروق اور ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کراچی زون شہزاد حیدر کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائوتھ مجاہد اکبر خان کو ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔