• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی حیثیت میں اضافے کیلئے حقائق کو مسخ کیا جا رہا ہے‘عبدالشکور مری

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے بیان میں پشتون قوم پرست پارٹی کی جانب سے چوہدری برداران پر تنقید کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر اپنی حیثیت بڑھانے کیلئے مختلف حوالوں سے بیان دے کر حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں قوم پرست جماعت کے سربراہ ہمارے لئے قابل احترام ہے لیکن ان کی جانب سے افغانیوں کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان پر پوری قوم کو افسوس ہے کہ انہوں نے پاکستان میں رہتے ہوئے کس طرح کا بیان دیاہے جس کی وجہ سے آج ملک بھر میں ان کے خلاف تمام سیاسی رہنماءاور جماعتیں ان کے بیان کو مسترد کر تے ہوئے اس پر تبصرے کر رہے ہیں کیونکہ صوبہ خبیر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہے ہمیں ماضی کی باتوں کو کریدنے کی بجائے حال اور مستقبل کو مد نظر رکھ کر حقائق کو سامنے ر کھتے ہوئے بات کر نی چاہئے تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا آزاد خود مختار اسلامی ملک ہے جس کی ہم دل وجان سے قدر کر تے ہیں اور کسی بھی شخص کو پاکستان کے حوالے سے کسی دوسرے ملک کا حصہ قرار دینے کی ہر پلیٹ فارم پر مذمت کرینگے ۔
تازہ ترین