سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ضلع سیالکوٹ میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ ہفتہ کےروزسیالکوٹ میں مطلع آبر آلود رہا اور گہرے بادل آسمان پر چھائے رہنے کے ساتھ ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہوا نے موسم کو دلکش اور سہانا بنا دیا۔ بارش سے شاہراوں اور گلیوں میں کیچڑ اور پھسلن ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 100فیصد جبکہ11کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی۔