سکھر(بیورو رپورٹ)پنوعاقل کے نواحی گاؤں سومرا پہنواری کے رہائشی ضعیف العمر شخص علی مدد سومرو نے پولیس افسر کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی نے بلا جواز اس کے بیٹے کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے اسے جھوٹے مقدمات میں جیل بھیج دیا ہے ۔ ضعیف العمر شخص نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ ڈی ایس پی کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔