• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے متنازع اقدامات کے حوالے سے مشہور قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق کو عہدے سے فارغ کردیا ہے اور شعبہ کیمیاء کے ساجد جہانگیر کو نیا رجسٹرار مقرر کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یاد رہے کہ محمد صدیق نے ضابطہ خان شنواری کے وائس چانسلر کا چارج سنبھالنے سے قبل اپنا تبادلہ ریاضیات سے کمپیوٹر سائنس کرالیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ کے دوران اردو یونیورسٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید