• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس میں شہید اور معذور ملازمین کے لواحقین کوٹے پر 3283 بھرتیوں کا آغاز

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے شہید، متوفی اور دوران ملازمت مستقلاً معزور یا نا اہل ملازمین کے لواحقین کے کوٹے کے تحت مجموعی طور پر 3283بھرتیوں کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں گریڈ 9کے11ہیڈ کانسٹیبل وائرلیس آپریٹرز، گریڈ 7کے 2841پولیس کانسٹیبلز اور 431 پولیس کانسٹیبل ڈرائیورز کی بھرتیاں ہوں گی۔ کوٹے کے حساب سے کراچی کی بھرتیاں 1260، حیدرآباد کی 236، میرپور خاص کی 127، نواب شاہ کی 130، سکھر کی 139، لاڑکانہ کی 360 اور سینٹرل پولیس آفس اور دیگر یونٹس کی 1111 بھرتیاں شامل ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید