• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے فی تولہ کی کمی ،چاندی کی قیمت بھی 20 روپے فی تولہ گھٹ گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19ڈالر فی اونس کی کمی سے 2335 ڈالر سے کم ہو کر 2316ڈالر فی اونس پر آگئی ۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2000 روپے فی تولہ کی کمی سے 2 لاکھ 41ہزار 900روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 1715روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے ہو گئی جبکہ 20روپے فی تولہ کی کمی سے چاندی کی قیمت 2630 روپے فی تولہ پر آگئی۔
ملک بھر سے سے مزید