• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ کی روک تھام کیلئے ٹیمیں بنانے کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں بنانے کا فیصلہ،کمشنر کراچی نے پیڈسٹرین برجز کی مرمت کی بھی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹاون ایڈمنسٹریشن مل کر اقدامات کریں گے تمام ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن اپنے اپنے ٹاون میں تعمیراتی ملبہ کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمین بنائیں گے۔ ٹاون میونسپل کمشنرز اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے اپنے اپنے علاقوں میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر ملبہ ڈالنے کی روک تھام کریں گے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق جرمانہ عائد کریں گے۔ اجلاس میں کیا گیا ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، مختلف ٹاون چیئرمینز میونسپل کمشنرز ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ،شعبہ تعلیم اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فواد غفار نے کمشنر کو شہری سہولتوں کی بہتری اور مسائل کے حل کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ملک بھر سے سے مزید