• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُردو یونیورسٹی، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگریاں دینے کی منظوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دینے کی منظوری دیدی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نظامت اعلیٰ تعلیم و تحقیق کا 57واں اجلاس شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی زیر صدارت کراچی کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی کیمپس سے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے سعید اظفر ، شعبہ فارماسیوٹکس کے محمد عدنان فیصل ، شعبہ اسلامیات کے عبدالباری ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی معصومہ زہرا، شعبہ سندھی کے اعجاز حسین اور شعبہ معاشیات، اسلام آباد کیمپس کے محمود خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی جبکہ کراچی کیمپس کے شعبہ کیمیا کی عروج اسلم کو ایم ایس اور ایم فل کی ڈگری شعبہ کیمیا کے محمد شعیب ، سکینہ اشرف ، شعبہ طبیعیات کی سدرہ خان، شعبہ حیوانیات کی عروج فاطمہ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے محمد عمار اور محمد صدیق شعبہ خصوصی تعلیم کی گل زہرہ زیدی کو تفویض کی گئی ۔
ملک بھر سے سے مزید