پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی شیخ رشید سے ملاقات کے لئے لال حویلی آمد کے موقع پر طاہر القادری کے گارڈ اور پنجاب پولیس میں جھگڑا ہوگیا ۔
طاہر القادری کے گارڈ ان کا بیگ لال حویلی کے اندر لے کر جانا چاہتے تھے مگر پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا تو جھگڑا ہوگیا ،جس پر پولیس نے اضافی نفری طلب کرلی ۔
پولیس اور گارڈز کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو لال حویلی کی انتظامیہ نے رفع دفع کرایا ،ذرائع کے مطابق جھگڑے کے وقت شیخ رشید اور طاہر القادری کی ملاقات جاری تھی۔