• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹائون کو ساتھ لیکر چلیں گے،طاہر القادری

We Will Take Panama Leaks And Model Town Incident Together Tahirul Qadri
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا ہے کہ پاناما لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاون کو ساتھ لیکر چلیں گے، حکومت کیخلاف ریفرنس دائر کریں گے۔

لاہور سے راولپنڈی روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو میں ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون حکمرانوں کی کتاب کا ایک حصہ ہے،حکومت کیخلاف ریفرنس میں حقائق سامنے لائیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران لوٹ کھسوٹ میں ملوث ہیں ۔ ملک کے خلاف ان کی سازشیں بے نقاب کریں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری راولپنڈی میں شیخ رشید کی طرف سے دیے جانیوالے استقبالیے میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین