وزیراعلیٰ خبیر پختونخوا پرویز خٹک نے وفاق پر صوبے کی 5سو میگا واٹ بجلی چوری کرنے کا الزام عائد کردیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات میں پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق دونوں صوبوں کی بجلی چوری کررہا ہے ،خیبرپختونخوا کی 5سو جبکہ سندھ 1ہزار میگا واٹ بجلی چوری کی جارہی ہے ۔
دونوں وزراء اعلیٰ کا کہناتھاکہ ترقیاتی منصوبوں میں وفاق صوبوں سے مشاورت نہیں کرتا،ہمارے ساتھ ایک زمانے سے ڈرامہ ہورہا ہے ،وفاق حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے کالا باغ ڈیم پر آواز اٹھاتا ہے ،یہ معاملے صرف ایک شوشہ ہے جو شوشہ ہی رہےگا ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے وزیر اعلی سندھ سے وزیر اعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ بجلی چوری کے معاملے پر ہم نے وفاق کے سامنے آواز اٹھائی ہے، اب سندھ کی باری ہے کہ وہ بات کرے۔
اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ اندرون سندھ18 گھنٹے کی لوڈیشڈنگ کی جارہی ہے، ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت نہ ہونے کے باعث عوام اور صنعتیں متاثر ہورہی ہیں ، صوبوں اور سیاسی جماعتوں کو اپنے حقوق کےلئے احتجاج کا حق حاصل ہے ۔
سندھ اور خیبرپختونخوا کے وزراء اعلیٰ نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ نیو السلام اباد ایئرپورٹ کو عبدالستار ایدھی سے منسوب کیا جائے۔