• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی زندگی میں آسانیاں اور سہولت لائیں، مریم نواز کا اسسٹنٹ کمشنرز سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کی عزت کی جائے، مجھ سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، عوام کی زندگی میں آسانیاں اور سہولت لائیں۔

یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی میں آسانیاں اور سہولت لائیں، عوام کی خدمت کا ایجنڈا ہر صورت پورا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ عوام کی خدمت افسروں کی ذمہ داری ہی نہیں، فرض اولین ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ذمہ داری دی نہیں جاتی بلکہ از خود ذمہ داری لی جانی چاہیے، ینگ آفیسرز کو اپنی پرفارمنس سے خود کو ثابت کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو ہر صورت قائم رکھا جائے، انسانی وقار کو بھی برقرار رکھیں۔ ایجوکیشن، ہیلتھ، پرائس کنٹرول سمیت تمام امور پر پوری توجہ دی جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں 16 روپے کی روٹی اور 20 روپے نان کی فروخت یقینی بنائیں۔

انکا کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول مکینزم کے ذریعے کم کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید