• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی اور ٹرین کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، 5 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، 5 افراد کی لاشیں ملیں تفصیلات کے مطابق لانڈھی مرتضیٰ چورنگی شرافی گوٹھ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 23سالہ پنوں ولد ارجن ہلاک ہوگیا،لانڈھی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے کٹ کرایک شخص جاں بحق ہوگیا، عمر55 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، لاش سردخانے منتقل کردی گئی،علاوہ ازیں کورنگی 2 نمبر فاروقی پارک کے قریب فٹ پاتھ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، نیو ٹاون تھانے کے قریب سے 60سالہ نامعلوم شخص کی لا ش ملی،ماڑی پور نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر پانچ کے قریب روڈ سے 40 سے 45 سالہ نامعلوم شخض کی لاش ملی ، لیاری بکرا پیڑی افشانی روڈ عثمانیہ مسجد کے قریب سے 55 سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی شناخت اوروجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا، سردخانے منتقل کردی گئیں،ماڑی کے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کا کہنا ہےکہ متوفی نشہ کا عادی تھا اور نشہ کی زیادتی کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی ہے ، لاش کو شناخت کے لئے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا، دریں اثنا منگھوپیر اجتماع گاہ گلی نمبر 2رحمت اللعالمین مسجد کے قریب گھر میں زیر زمین ٹینک میں دو روز قبل ڈوبنے والے 3 سالہ عثمان ولد بخت محمد کی لاش نکال لی گئی ، متوفی اپنی والدہ کے ہمراہ نانا کے گھر آیا تھا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید