• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کی بڑی وجہ افغان جنگ اور علاقائی سیاست ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کی ایک بڑی وجہ افغان جنگ اور علاقائی سیاست ہے ، ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس میں پاکستانی امریکن لا انفورسمنٹ سوسائٹی(PALES) ،نیوریارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے 22رکنی وفد سے ملاقات کے مو قع پر کہی ، اس موقع پر پاکستان اورنیویارک پولیسنگ سسٹم اور تجربات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، اجلاس میں وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کے مقامی پولیس افسران کو اسٹریٹ کرائم، معمولی جرائم، انٹیلی جنس ورک، ٹریفک مینجمنٹ اور نگرانی کے حوالے سے تربیت دیں وفد کی قیادت روحیل خالد نے کی، وفد میں مختلف پولیس اسائنمنٹس کے افسران جیسے انٹیگریٹی کنٹرول آفیسر، ٹریفک انفورسمنٹ، انٹیلی جنس، ٹریننگ بیورو، آئیڈنٹیفکیشن بیورو، پٹرولنگ اور دیگر شامل تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید