• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف کمشنر کا اسلام آباد ماڈل جیل 100روز میں فعال کرنیکا حکم

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر‘ خصوصی نامہ نگار) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد ماڈل جیل کو 100دنوں میں مکمل کرکے آپریشنل کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف کمشنر کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں آئی جی اسلام آباد اور پی ڈبلیو ڈی افسران شریک تھے۔ چیف کمشنر نے کہا کہ تعمیراتی کام تین شفٹوں میں مکمل کیا جائے‘ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ آئی جی نے کہا کہ محمد علی رندھاواکی سربراہی میں تمام دیرینہ مسائل کو حل کیا جائیگا۔ چیف کمشنر نے سی ڈی اے شہری سہولیاتی مرکز کا بھی دورہ کیا اور پبلک ڈیلنگ کاؤنٹر کو رات 9بجے تک آپریشنل رکھنے کی ہدایت کی۔ مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یاسین نے بھی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور چیئرمین سی ڈی اے کو مبارکباد پیش کی۔ محمد علی رندھاوا نے کیپٹل ہسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی اور ناقص سکیورٹی پر برہمی کا اظہار کیا اور ایم آر مشین 24گھنٹوں میں ٹھیک کروا کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد سے مزید