• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلقات کے شبہ میں نوجوان قتل،فائرنگ سےآڑھتی جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے2افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تھانہ ائرپورٹ کو عدنان مسیح نے بتایاکہ چھوٹا بھائی ہارون طارق عمر 21سال گھر سے کام پر جانے کیلئے نکلا۔ اسکے ساتھ میں اور بڑا بھائی چاند بھی پیدل نکلے۔ اسی اثناء میں گلی بلاک ڈی ڈھوک چوہدرمیاں میں عبداللہ نے پے درپے فائر کئے جو موقع پر دم توڑ گیا۔ اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اُس نے ہم پر بھی سیدھے فائر کئے۔ عبداللہ کو شک تھا کہ اسکی بیوی کے ساتھ ہارون کے ناجائز تعلقات ہیں۔ تھانہ صادق آباد کو ابراش مقبول نے بتایا کہ انکے والد آڑھتی مقبول مسیح کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تھانہ بنی محلہ انگت پورہ میں رشتہ کے تنازع پر 27اپریل کو کزن کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالی لڑکی علشبہ بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
اسلام آباد سے مزید