• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار سلیم حیدر کو پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنرکے پی بننےپر مبارکباد

راولپنڈی‘ کھوڑ (اپنے رپورٹر سے‘ نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے رہنما گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل فتح جنگ میں پیپلز پارٹی کے بانی رکن ملک محمد ریاض کے گھر جا کر انکی عیادت کی۔ اس موقع پر دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب بننے پر پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن خواتین ونگ کی رہنما سمیرا خان‘ راجہ علی منہاس‘ شجاعت حیدر‘ عمران خان کوہستانی اور دیگر نے مبارکباد دی ہے۔ کھوڑ سے نمائندہ جنگ کے مطابق محمد الطاف اعوان نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے گورنر نامزد کر کے جیالوں کے دل جیت لئے ہیں۔ محمد ریاض‘ شاہد اعوان‘ زاہد محمود‘ سلیم احمد‘ عبدالجلیل‘ محمد عدنان اختر‘ محمد ارسلان طارق‘ راجہ اخلاق‘ محمد جابر اور دیگر نے بھی اظہار مسرت کیا۔ ادہر سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا نامزدگی پر راجہ شکیل عباسی‘ سبط الحیدر بخاری اور مسیحی رہنما راشد چوہان نے مبارکباد دی ہے۔
اسلام آباد سے مزید