• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد،راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت کے 45 سب انسپکٹروں کو ترقی دے دی گئی ہے، انسپکٹر جنرل پولیس آیندہ 24 گھنٹوں میں باقاعدہ منظوری دےکر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیں گے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی نے وفاقی دارالحکومت میں ایس پی دس خالی آسامیاں بھی پر کرنے کا عندیہ دے کر ریکارڈ طلب کر لیا ہے، دریں اثناء راولپنڈی ریجن کے 11اے ایس آئیزکو سب انسپکٹرکے عہدے پرترقی دے دی گئی ،گزشتہ ہفتے آر پی او کی سربراہی میں پروموشن بورڈ نے راولپنڈی ریجن کے 43 تھانیداروں کو سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی دی تھی۔
اسلام آباد سے مزید