• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کے دشمن اتائیوں کیخلاف جہاد شروع کر دیا گیا، وزرا صحت

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اورخواجہ عمران نذیر نے مقامی ہوٹل میں سی ای اوز اور ایم ایس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی -کانفرنس میں سیکرٹری صحت علی جان خان، سپیشل سیکرٹریز محمد اقبال اور محمد احمد، ایڈیشنل سیکرٹریز راشد ارشاد، خضر افضال اور ڈاکٹر یونس، ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر یداللہ، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار اعوان، ڈپٹی سیکرٹریز اور تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ایم ایس حضرات نے شرکت کی۔ صوبائی وزرا نےکہاکہ پنجاب بھر میں انسانیت کے دشمن اتائیوں کے خلاف جہاد شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بنکس کو بند کرنے جا رہے ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید