• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کاسکولوں، کالجوں میں مقابلہ موسیقی کیخلاف احتجاج

لاہور (نمائندہ خصوصی،نیوزرپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے نوجوانوں کے لیے مقابلہ موسیقی کے انعقاد کے اعلان کے خلاف پریس کلب لاہور کے سامنے حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب وحلقہ لاہوررکی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا - صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق،صدر لاہور عظمی عمران وراشدہ شاہین ، مہ جبیں و دیگر خواتین رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلامی ریاست ہے،موسیقی مقابلے منعقد کروانا اسلام اور آئین کے منافی ہے۔ادھرامیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری نے پنجاب اسمبلی کے باہر کاشتکاروں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور میڈیاسے گفتگومیں کہاہے کہ پنجاب کے ہر شہر سے لاکھوں کسان آئیں گے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔
لاہور سے مزید