• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کا کسانوں کے حق میں 12 مئی کو احتجاج کا اعلان

لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور جنرل سیکرٹری سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ کسان کا معاشی قتل کیا جارہا ہے،جو کسی صورت برداشت نہیں ، حکومت مقرر کردہ قیمت پر تمام گندم کی خریداری کو یقینی بنائے، کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کیخلاف 12 مئی کو لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔اگر حکومت نے کسانوں کے حقوق ادا نہ کیے تو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں کسان رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید