• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی اہم تقرریاں و تبادلے، ذوالفقار حیدر سیکریٹری مذہبی امور تعینات

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیو رو کر یسی میں اہم تقرریاں و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقر ر یوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے افسر ذوالفقار حیدر و وفاقی سیکریٹری مذہبی امور تعینات کیا گیا ۔ذوالفقار حیدر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تھے۔ اس سے قبل سیکرٹری مذہبی امور کا چارج عارضی طور پر ایڈیشنل سیکرٹری سید عطا ء الر حمنٰ کو 3ماہ کیلئے دیاگیا تھاجو 30اپریل کو ختم ہوگیا۔ فارن سروس کے گر یڈ 21 کے افسررحیم حیات قریشی کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ مقرر کیاگیا ۔رحیم حیات قریشی ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ خارجہ امور تعینات تھے۔ وزیر اعظم نےڈیجیٹل میڈیا کنسلٹنٹ وزارت اطلاعات ماریہ تیمور کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی ۔ماریہ تیمور ایم پی تھری سکیل میں تعینات ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقر ر یوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید