شہرِ قائد میں پبلک ٹرانزٹ سسٹم میں قابل ذکر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور حال ہی میں پیپلز بس سروس نے شہریوں کی آسانی کے لیے اسمارٹ کارڈ پر مبنی خودکار کرایہ وصولی کا نظام نافذ کیا ہے۔
پیپلز بس سروس کی جانب سے 5 مئی 2024ء کو اسمارٹ کارڈ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
اس سسٹم کے تحت تمام مسافر ایک کارڈ کے ذریعے سے اپنے کرایوں کی ادائیگی کر سکیں گے۔
یہ اقدام سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مؤثر، محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے رواں رکھنے کے مقصد سے اُٹھایا گیا ہے۔
فی الحال، اسمارٹ کارڈ سسٹم کا آغاز دو پیپلز بس سروس اہم راستوں پر ہوا ہے جس میں روٹ 1 (ماڈل کالونی ملیر سے ٹاور) اور روٹ 9 (گلشن حدید سے ٹاور ) شامل ہیں جبکہ مزید راستوں میں اسمارٹ کارڈ سسٹم کی توسیع 90 دنوں میں ہوگی۔
اسمارٹ کارڈ پیپلز بس سروس کے اسٹاپس پر واقع مخصوص کسٹمر سروس سینٹرز جا کر بہت آسانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
کسٹمر سروس سینٹرز پر بس کے کرائے کی ادائیگی کے لیے جیز کیش، ایزی پیسہ یا کسی بھی بینک اکاؤنٹ کا انتخاب کریں جس کے بعد اسمارٹ کارڈ کو استعمال کرنے کے لیے ایکٹیویٹ کر دیا جائے گا۔
اسمارٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے پیپلز بس سروس کی پیلپ لائن 080007682 پر رابطہ کریں۔
اس حوالے سے تفصیلی رہنمائی پیپلزبس سروس کی موبائل ایپلیکیشن پر بھی دستیاب ہے۔