• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا فیصلہ نہیں کیا، گورنر کے پی

پشاور(ٹی وی رپورٹ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ کا حصہ بننےکا فیصلہ نہیں کیا۔

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا کہ کابینہ کا حصہ بننےکا فیصلہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فورم پرکیا جاتا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے دوسری جانب پی ٹی آئی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کی دخل اندازی کی بات کر رہی ہے،پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی باتیں کرکے فوج کو جان بوجھ کر سیاست میں دھکیل رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید