• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتیں جاری، شہری 41 موٹر سائیکلوں، 45 موبائل فون، زیورات، نقدی سے محروم

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں 78 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات، ایک کار ،34 موٹر سائیکل اور 30 موبائل فون اڑا لئے گئے ۔7 موٹر سائیکل اور 15 قیمتی موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے ۔تھانہ ائر پورٹ کے علاقے چکلالہ سکیم تھری میں طارق جاوید کے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور پانچ لاکھ ر وپے ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں سی این جی پر احسان اللہ سے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور دو ہزار روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں محمد باسط سے موبائل فون اور 50 ہزار روپے ، تھانہ گولڑہ کے علاقے ریلوے اسٹیشن پر منیب الرحمٰن سے دو مسلح افراد 80ہزار روپے ، تھانہ کھنہ کے علاقے اقبال ٹاؤن میں عامر شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ روپے ،پستول ، تھانہ ہمک کے علاقے میں عمر حمید سے موٹر سائیکل،موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ روپے، تھانہ بنی کے علاقے محمد ہری پورہ میں محمد ثوبان سے موبائل فون اور اڑھائی ہزار روپے ، تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے بی بلاک میں عرفان احمد سے موبائل فون 12 ہزار روپے ، سیونتھ روڈ ناصر محمود سے موبائل فون 16 ہزار روپے ، ڈالر ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں بالاج ترابی سے موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ روپے ، تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ فضل ٹاؤن میں حسرت اللہ سے موبائل فون اور 7ہزار روپے اسلحہ کی نوک پرچھین لئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید