• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا ملک بھر کے شہریوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے پاکستان بھر کے شہریوں کے لئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنا شروع کر دیا ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ملک کے کسی بھی شہر سے تعلق رکھنے والے شہری اسلام آباد ٹریفک پولیس سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر پائیں گے،شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز ،سمارٹ ڈیجیٹل وینز اور خدمت مراکز سے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ بنوا سکتے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس سے قبل یہ سہولت صرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رہائشی پتہ کے حامل شناختی کارڈ رکھنے والے شہریوں کے لئے ہی تھی۔
اسلام آباد سے مزید