• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری صفائی صورتحال میں بہتری کیلئے تعاون کریں، آر ڈبلیو ایم سی

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن سٹاف کا اجلاس ہواجس میں سی ای او رانا ساجد صفدر،سنیئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال و دیگر افسران اورایم پی اے راجہ عبدالحنیف نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیاکہ تین ماہ کا یو سی اور تحصیل وائز پلان بنا کر شہریوں تک وزیر اعلی پنجاب کا صفائی پیغام پہنچایا جائے،صفائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی کہ ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1139اور سوشل میڈیا پیج پر نشاندہی کرکے صفائی میں بہتری کیلئے تعاون کریں۔
اسلام آباد سے مزید