اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی کوآرڈینیشن رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ قومی دھارے اور موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کے لئے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔ ہماری قومی موسمیاتی پالیسی اور موافقت کے منصوبوں میں جنس کو بجا طور پر ایکشن کے لئے ترجیح دی گئی ہے۔ وہ پاکستان جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ 2024 کے دوسرے ایڈیشن سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے موسمیاتی لحاظ سے پائیدار مستقبل کی طرف اس اجتماعی سفر میں تعاون اور شراکت داری کے لئے تقریب میں نمائندگی کرنے والی غیر ملکی حکومتوں کی بھی تعریف کی۔