• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے توہین رسالت وتوہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم کو سزائے موت سنا دی۔ سزا پانے والے ملزم محمد ابتسام المصطفٰی کیخلاف ایف آئی اے نے تین اگست 2018 کو توہین رسالت سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنی فیس بک پر گستاخا نہ تحریریں اپ لوڈ کی تھیں۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت اور توہین قرآن کے جرم میں عمر قید سمیت دیگر الزامات میں مجموعی طور پر 32 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید