• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش، افہام و تفہیم کی اپیل

متحد قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی، مہنگائی اور ڈیمز کی رائلٹی جیسے اہم مسائل پر عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ 

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ عوامی احتجاج پر طاقت کا استعمال عوام کو مزید مشتعل کرنے کا باعث بنے گا۔ 

ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے کہا کہ حکومت و انتظامیہ عوامی احتجاج پر کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ 

ایم کیوایم نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ خدارا پُرامن رہیں اور کسی صورت اشتعال میں نہ آئیں۔ تمام معاملات کو طاقت کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید