ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سویڈن اور اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ فاروق خان سعیدی، مرزامحمدارشدالقادری، مفتی محمد امین سعیدی ، علامہ سعید اخترقادری، علامہ طاہر رضاقادری اورصاحبزادہ شفقت طلال تاشفین سمیت دیگر علما و مشائخ نے کی، علامہ فاروق خان سعیدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سویڈن اورامریکامیں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی پرسربراہان مملکت اسلامیہ کیوں خاموش ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اورغیرت ایمانی کاثبوت دیں۔