وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو میری وجہ سے پارٹی سے نکالا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شیر افضل 5 منٹ ملے، سلام دعا ہوئی، انہیں نکال دیا، اتنی آمریت ہے ان کی جماعت میں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ لگتا تو یہی ہے اسمبلی ایسے ہی چلے گی، اسپیکر قومی اسمبلی متوازن طریقے سے ہاؤس نہیں چلا رہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بہت سی نامناسب زبان استعمال ہوتی رہی، کیا اس پر کبھی احتجاج کیا؟