ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ میں موسم گرما کی تعطیلات کےآج 11 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ہفتے کے لئے ایک ڈویژن اور3سنگل بنچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری روسٹر کے مطابق ڈویژن بنچ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان اور مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد مشتمل ہے جبکہ3 سنگل بنچزمیں فاضل ججز کے علاوہ مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں ۔