• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حقوق کیلئے کسی بھی حس تک جاسکتے ہیں، وفاق جان لے پاکستان صرف پنجاب نہیں، پرویز خٹک

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا سمیت چھوٹے صوبوں کا حق ما ررہی ہے وفاق اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ ہم اپنے حق کو غصب کرتے ہوئے خاموشی سے دیکھتے رہیں گے ہم اپنا حق چھیننے نہیں دیں گے آئینی حدود میں رہتے ہوئے اپنے حق کیلئے جدوجہد کریں گے ورنہ لڑ کر حاصل کریں گے۔ اپنے صوبے کے حق سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا ہم میں ہمت ہے کہ اپنے حق کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جا سکیں وہ کراچی کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھےوزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر، سپیکر سندھ اسمبلی ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ مشتاق احمد غنی اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔پرویز خٹک نے کہاکہ ایک زمانے سے ہمارے ساتھ مذاق ہو رہا ہے اب یہ مذاق اور ڈرامہ بازی نہیں چلے گی اپنے حق کیلئے لڑنا اور حاصل کرنا جانتے ہیں ۔ وفاق کا چھوٹے صوبوں کا حق مارنا ملک کیلئے کتنا نقصان دہ ہے یہ حکمرانوں کو سمجھ ہی نہیں آرہا ہے ۔ وفاق ہمارے حصے کی 600 میگا واٹ بجلی چوری کر رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر وفاق ہمارے صوبے کی بجلی کا حق چوری کرتا چلا آرہا ہے وفاق  کے  ماورائے آئین اقدامات   کے خلاف ہم بھر پور احتجاج کریں گے ہم وفاق کو مجبور کریں گے کہ وہ آئین کی پاسداری کرتے ہوئے  خیبرپختونخوا اور دیگر چھوٹے صوبوں کو اپنا حق دے ۔وفاق کو سمجھ لینا چاہیئے کہ پاکستان صرف پنجاب نہیں بلکہ دیگر تین صوبے بھی ہیں اور ہم اپنے صوبے خیبرپختونخوا کے حقوق کیلئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں دھرنے کے حوالے سے پرویز خٹک نے کہاکہ ہمارے قائد عمران خان 20 تاریخ کو واپس آرہے ہیں اس بارے میں پھر پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی میں صوبے کا چیف ایگزیکٹیو ہوں حکومتی اُمور چلاتا ہوں جبکہ پارٹی معاملات چلانا پارٹی کاکام ہے اور پارٹی لائحہ عمل قائدین نے دیناہے ۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ملاقات تبادلہ خیالات کرنا تھا اور ملک اور صوبوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال اور آئیڈیا ز شیئر کرنا تھا ہم نے اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈالنا ہے اور یہ کام تب ہی احسن طریقہ سے انجام کو پہنچ سکتا ہے جب ہم مل کر مشترکہ صلاحیتوں کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بروئے کار لائیں ملک کی ترقی ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ 
تازہ ترین