• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 15 سال سے کرپٹ ترین دور ہے، فاروق ستار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 15سال سے کرپٹ ترین دور ہے، نوجوانوں کو حقوق نہیں مل رہے ہیں، صوبے میں جعلی ڈومیسائل پر نوکریاں تقسیم کی جارہی ہیں،ہمیں بی آئی ایس پی کے بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنانا چاہئے، ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کو آج اندازہ ہوا ہے؟ ہم تو ایک زمانے سے یہی بات کرتے آرہے ہیں۔ آپ لوگ 4 سال تک کہتے تھے ہم اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، اب آپ کے چیئرمین کو اس بات پر معافی مانگنی چاہیے، انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بی آئی ایس پی کے بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام بنانا چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید