راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)محکمہ صحت ضلع راولپنڈی نے واہ کینٹ میں تعمیر ہونے والے 500بستروں کے ہسپتال کیلئے مشینری خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ابتدائی طور پر 25کروڑ روپے کی مشینری کا ٹینڈر کیا جارہا ہے۔واہ کینٹ میں ہسپتال کےمنصوبہ پر1800ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ابتداء میں100بستروں کا ہسپتال قائم کیا جائے گا۔جس کو بعد میں 500بستروں کا کیا جانا ہے۔منصوبہ کیلئے 1325اعشاریہ205ملین روپے کے ابتدائی فنڈز جاری ہوئے تھے۔1325.205ملین روپے میں1049سول ورکس اور276.205ریونیو کیلئے ہیں۔منصوبہ میں فرنیچر،کمپیوٹرز اور دیگر سازوسامان کیلئے876اعشاریہ983ملین روپے رکھے گے ہیں۔منصوبہ کی تکمیل کیلئے چیئرمین پی او ایف کی سربراہی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز بنایا گیا ہے۔جس میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈی سی او راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلابھی اس کے ممبر ہیں۔