• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی کو ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہفتے کو ہیڈنگلے لیڈز میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کے لئے ایک اور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا گیا۔ تمام کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔اتوار کو پاکستان ٹیم آرام کرے گی اورپریکٹس سیشن نہیں ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل22 مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سسیکس میں واقع بیٹ بنانے والی معروف فیکٹری گئے اور اپنی پسند کا بیٹ بنوایا۔دونوں کرکٹرز نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارنے کے بعد اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق بیٹ کے بارے میں ہدایات دیں۔

اسپورٹس سے مزید