• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 70 فیصد اینٹی بائیوٹک ادویات غیر ضروری طور پر استعمال کی جاتی ہیں، ماہرین

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 70 فیصد اینٹی بائیوٹک ادویات غیر ضروری طور پر استعمال کی جاتی ہیں۔

قومی ادارہ برائے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے تعاون سے اینٹی مائیکروبیل اسٹیورڈ شپ کانفرنس کراچی میں ہوئی۔

اس موقع پر ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 50 لاکھ افراد اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

ماہرین کے مطابق اینٹی بائیوٹک ادویات کے بےدریغ استعمال کا کنٹرول ناگزیر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2019 میں اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس پاکستان میں اموات کی تیسری بڑی وجہ تھی۔

صحت سے مزید