پنجاب میں گزشتہ ماہ (نومبر میں) 4 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس رپورٹ ہوا ہے۔
انچارج انسدادِ پولیو پروگرام عدیل تصور کے مطابق صوبے میں جنوری میں 14 اور اکتوبر میں 12 مثبت نمونے پائے گئے تھے، جو اب صرف 4 رہ گئےہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نئی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز پیر 15 دسمبر سے ہو رہا ہے۔
انچارج پروگرام عدیل تصور نے کہا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز 1.7 کروڑ بچوں کو ویکسین پلائیں گے۔